(ایجنسیز)
امریکا میں طوفان بگولوں نے تباہی مچا دی، اوکلا ہامہ، الباما اور آرکناس سمیت متعدد ریاستوں میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکا کی جنوبی ریاستیں ان دنوں شدید آندھی اور طوفانی بگولوں کی لپیٹ میں ہیں۔طوفانی بگولوں سے سب سے زیادہ متاثر وسطی آرکنساس کا علاقہ ہوا ،مقامی میڈیا کے مطابق آدھے میل چوڑے بگولے نے کئی عمارتوں اور درختوں کو لپیٹ لیا۔ریاست الباما میں طوفانی بگولوں سے دو
افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد مقامات پر درجنوں گھر تباہ ہونے سے سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔مختلف علاقوں میں آفت سے متعدد گاڑیاں تباہ اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔مقامی حکومت نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اوکلا ہوما میں طوفانی بگولے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔سیکڑوں گھر اور گاڑیاں بھی اچانک آفت کا شکار ہوئیں۔اوٹاوا میں نو سو افراد طوفانی بگولے سے متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں شہریوں تک بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔